پاکستان پوسٹ نے وفاقی محتسب آفس کے قیام کے 40 سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری کر دیا

  بدھ‬‮ 25 جنوری‬‮ 2023  |  16:25

مکوآنہ ( این این آئی )پاکستان پوسٹ نے وفاقی محتسب آفس کے قیام کے 40 سال مکمل ہونے پر 40 روپے مالیت کا یادگاری ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔وفاقی محتسب سیکر ٹریٹ پاکستان جس کا قیام 24 جنوری 1983 کو عمل میں لایا گیا تھا کے قیام کو 24 جنوری 2023 کو 40 سال کا عرصہ مکمل ہو گیا ہے۔وفاقی محتسب سیکر ٹریٹ وہ واحد ادارہ ہے جو بغیر اخراجات کے مختلف وفاقی محکموں کے بارے میں شکایات کرنے والے سائلین کو برق رفتار ریلیف کی فراہمی ممکن بنا رہا ہے۔وفاقی محتسب آفس جس کا مر کزی سیکر ٹریٹ وفاقی دارالحکومت میں ہے کہ ہیڈ آفس کے علاوہ 17 علاقائی دفاتر پورے ملک میں کام کر رہے ہیں جبکہ ان کے علاوہ وانا (جنوبی وزیر ستان) اور صدہ ضلع کرم میں بھی اس کے 2 شکایات سنٹر قائم ہیں جو وفاقی حکومتی ادارو ں کی بد انتظامی کی تشخیص، تحقیق، اصلاح اور عوام الناس کی شکایات کے ازالہ کیلئے مفت و فوری اقدامات ممکن بناتے ہوئے انہیں ریلیف کی فراہمی یقینی بناتے ہیں۔

زیرو پوائنٹ

شہدائے آٹا

زہرہ مائی اور کندن مائی دونوں کزن تھیں اور بستی عارف میں رہتی تھیں‘ اب یہ بستی عارف کہاں ہے؟ یہ جتوئی کے مضافات میں ہے اور اس بستی میں صرف غریب رہتے ہیں‘ کتنے غریب؟ اتنے غریب کہ یہ صرف آٹے کے ایک تھیلے کے لیے جان دے سکتے ہیں اور کندن مائی اور زہرہ مائی بھی ایسی ہی ....مزید پڑھئے‎