مہنگائی کا طوفان ، شہریوں کو مرغی کے پنجے کھانے کا مشورہ

  جمعرات‬‮ 19 جنوری‬‮ 2023  |  14:34

قاہرہ(این این آئی) مصر میں مہنگائی کے طوفان سے پریشان شہریوں کو حکومت نے مرغی کے پنجے کھانے کا مشورہ دے دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عرب دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک مصر کو کرنسی کے ریکارڈ بحران کا سامنا ہے۔بدترین معاشی صورتحال کے باعث کھانے پینے کی عام اشیا خریدنا عام لوگوں کے لیے ناممکن ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق مرغی کی قیمت 30 مصری پونڈ فی کلو سے بڑھ کر 70 مصری پونڈ تک جا پہنچی ہے جس کے بعد حکومت نے عوام کو مرغی کے پنجے کھانے کا مشورہ دیا ہے۔ مصر میں مرغی کے پنجوں کو غذا کے بجائے پھینکنے والی چیز شمار کیا جاتا ہے اور اس کا کھانا انتہائی غربت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔عام شہریوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات نے حکومت کو اس مشورے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

پاکستان کا مفت سفیر

عرفان صدیقی کراچی سے تعلق رکھتے ہیں‘ صحافت کا شوق تھا‘ اخبار میں کام کرتے ہوئے محسوس ہوا ساری زندگی کی مشقت کے بعد بھی خوش حال زندگی مشکل ہو گی‘ نوکری چھوڑی‘ کالج میں دوبارہ داخلہ لیا‘ کمپیوٹر پروگرامنگ کی تعلیم لی‘ جاپان کا ویزا حاصل کیا اور یہ جاپان آ گئے‘ شروع میں نوکریاں کیں‘ جاپانی خاتون سے ....مزید پڑھئے‎