کراچی ( آ ن لائن ) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کے قرض پروگرام کی بحالی کے معاہدے کے باوجود روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے،پاکستانی کرنسی کے مقابلے ڈالر6روپے مہنگا ہو نے کے بعد222 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا ، 100 انڈیکس 179 پوائنٹس اضافے کے بعد 41546 کی سطح پر موجود رہا ۔