کراچی (آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ سے جلد 1.8 ارب ڈالر کی قرض کی وصولی کے پیش نظر ڈالرکی قدر گھٹ رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو رہا ہے۔،انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر206روپے سے گھٹ کر205روپے کا ہو گیا
جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر206روپے سے کم ہو کر204روپے کی سطح پر آ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 75پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 206روپے سے کم ہو کر205.40روپے اور قیمت فروخت206.25روپے سے کم ہو کر 205.50روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر2روپے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 205روپے سے کم ہو رک203روپے اور قیمت فروخت206روپے سے کم ہو کر204روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں 1.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 215روپے سے کم ہو کر 212.50روپے اور قیمت فروخت218روپے سے کم ہو کر216.50روپے ہو گئی جبکہ3روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 250روپے سے گھٹ کر247روپے اور قیمت فروخت 254روپے سے گھٹ کر251روپے پر آ گئی۔