پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

روس سے آلو کے بدلے گندم درآمد کرنے کی تجویز

datetime 19  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن/مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز و امپورٹرز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) نے حکومت کو روس سے آلو کے بدلے گندم درآمد کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق امسال پاکستان میں

آلو کی بمپر کراپ ہوئی ہے اور 7.5 ملین ٹن آلو کی پیداوار میں سے 4 ملین ٹن کی مقامی طلب پوری کرکے 3.5 ملین ٹن سرپلس آلو روس کو درآمد کرکے بدلے میں گندم منگوائی جا سکتی ہے۔وفاقی وزارت تجارت نے پی ایف وی اے کی تجویز پر غور کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔روس کو آلو برآمد کرکے گندم درآمد کرنے سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی، آلو کی سرپلس پیداوار کی روس کو برآمد سے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا، روس کو پاکستان سے آلو کی برآمد کے حوالے سے ٹی سی پی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے سستا تیل دینے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس نے 2015 کے گیس پائپ لائن معاہدے کو بہانہ بنایا ہے، سال 2015 میں پاکستان نے گیس پائپ لائن کا معاہدہ نہیں کیا تھا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق جس کی وجہ سے انہوں نے مزید بات کرنے سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 30 فیصد کم قیمت پر تیل ملے گا تو وہ ضرور خریدیں گے۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر خان صاحب کو سستا تیل مل رہا تھا تو انہوں نے کیوں نہ خریدا؟ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ روس انہیں تیل بیچنے کے موڈ میں نہیں لیکن وہ گندم خریداری پر بات کررہے ہیں۔ جس کی منظوری کابینہ اور وزیراعظم دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کو ٹھیک کرنا ہے۔ اس لیے ابھی کسی اور جھنجھٹ میں نہیں پڑنا چاہتے۔ ڈالر کی قیمت ضرور بڑھی ہے اور وہ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے اور آئندہ چند روز میں معاہدہ طے پاجائے گا۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ کسی صورت پیٹرول کو خسارے پر نہیں بیچیں گے۔خیال رہے کہ سستے تیل کی تلاش کی مہم میں پاکستانی وفد روس پہنچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی صنعت کاروں،تاجروں اورحکومتی نمائندوں کا وفدروس پہنچا ہے ،

وفد سینٹ پیٹرزبرگ اکنامک سمٹ میں شرکت کرے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق اس اجلاس میں روسی صدر پوٹن بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کےمطابق یہ وفد پرائیویٹ پارٹیز کی سطح پرروس سے سستا تیل خریدنے کے مواقع تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔

واضح رہے کہ عمران خان کئی بار یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ وہ روس سے سستا تیل خریدنا چاہتے تھے جس کی وجہ سے امریکا نے ان کیخلاف سازش کرکے انہیں حکومت سے نکالا۔

روس جو دنیا بھر میں سستی گیس اور تیل فراہم کررہا ہے یورپ کے کئی ممالک روس سے سستی گیس خرید رہے ہیں ۔بھارت بھی روس سے تقریبا 30فیصد سستا تیل خرید رہا ہے جبکہ سری لنکا نے بھی حال ہی میں روس سے تیل کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی وفد بھی روس اس لئے گیا ہے کہ تاکہ وہ روس سے سستے تیل کے حوالے سے جائزہ لے سکے اور خریداری کا بندوبست کرسکے ۔ دوسری جانب روس نے سستا تیل بیچ کر 93 بلین ڈالر کمالئے۔ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات پر نظر رکھنے والے ادارے کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ

امریکی پابندیوں کے باوجود روس سے پیٹرول خریدنے والوں میں امریکی حلیف اور یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یوکرین سے جنگ کے پہلے 100 دنوں کے دوران روس کی پیٹرولیم مصنوعات ک برآمدات 93 ارب ڈالر تک رہی

اور سب سے زیادہ پیٹرول یورپی یونین کے رکن ممالک نے خریدا۔امریکی دباو کے باوجود چین نے بھی بھاری مقدار میں پیٹرول روس سے خریدا ہے اسی طرح بھارت نے بھی روس سے سستے داموں پیٹرول درآمد کیا ہے جس پر امریکا نے بھارت کو تنبیہ بھی کی تھی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…