اسلام آباد (این این آئی)نیپرا نے حادثات کی روک تھام کیلئے بجلی کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دیں۔ نیپرا کے مطابق ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے پہلے فٹنس اور معیار کو مد نظر رکھا جائے، بجلی کمپنیاں فوری تبدیلی کیلئے اضافی ٹرانسفرمرز کا بندوبست کریں۔ نیپرا کے مطابق ٹرانسفارمرز کی لوڈنگ پوزیشن جانچنے کیلئے جامع مطالعہ کیا جائے، ٹرانسفارمرز پر نصب تمام غیرمعیاری فیوز تبدیل کئے جائیں۔