پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سی این جی قلت،پٹرول استعمال میں اضافے کا امکان

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک بھر میں سی این جی کے بڑھتے ہوئے نرخ اور قلت کے باعث پٹرول کی کھپت میں50ہزار ٹن ماہانہ اضافے کاامکان ہے ۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق سی این جی کے بڑھتے ہوئے نرخ اور طویل دورانیہ کی بندش نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی

کھپت اور در آمد کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ، گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران پٹرولیم کی کھپت 8لاکھ13ہزار ٹن کی ریکارڈ ماہانہ سطح پر رہی اور اگست کے مقابلے میں ستمبر کے دوران پٹرول کی کھپت میں10فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔انڈسٹری ماہرین نے بتایاکہ سی این جی کے نرخ اس وقت 180تا185روپے کلو کی بلند ترین سطح پر ہیں جب کہ اس کے باوجود ملک بھر میں سی این جی صارفین کو گیس کی طویل بندش کا بھی سامنا ہے ۔سی این جی کے نرخ میں اضافہ اور طویل دورانیہ کی بندش نے سی این جی استعمال کرنے والے گاڑی مالکان کو پٹرول کے استعمال کی جانب راغب کردیا ہے جبکہ سی این جی اور پٹرول کے نرخوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں موٹر سائیکل کے استعمال میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ایک اندازے کے مطابق اس وقت ملک میں دو کروڑ موٹر سائیکل سڑکوں پر دوڑ رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ڈیزل کی کھپت بھی ستمبر کے دوران6فیصد اضافے سے 7لاکھ ٹن سے زائد رہی۔انڈسٹری ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر سی این جی نرخ میں اضافے اور آئے روز بندش کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو ملک میں پٹرول کی ماہانہ کھپت میں50ہزار ٹن اضافہ ہوسکتا ہے ،جس سے نہ صرف در آمدی بل میں اضافہ ہوگا بلکہ ماحولیاتی آلودگی کے مسائل بھی پیدا ہوں گے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…