لاہور( این این آئی)حکومت کی تین سالہ معاشی کارکردگی بہتر رہی ہے لیکن مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی مشکلات بڑھی ہیں ،ڈالر کی اونچی اڑان کو نہ روکا گیا توساری کامیابیوں نگل لی جائیں گی ۔’’ٹیکس اور عوام مذاکرے ‘‘ میںگفتگو کرتے ہوئے ٹیکس ماہرین
فیصل اقبال خواجہ،ملک ہارون احمد،مامون نثار،قاری زوہیب الرحمن زبیری،ارشد بشیر،رائو صنور علی گوگی،طارق محمود میو،ید عادل میو،انیب انصاری ،یاسراکرم قریشی نے کہاکہ حکومت درآمد بڑھنے کا جواز بڑی صنعتوں کی مشینری کی درآمد کو قرار دے رہی ہے لیکن اسے دکھایا جائے کہ کن صنعتوں کے لئے مشینری آرہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پر تعیش مصنوعات کا درآمدی بل بڑھ رہا ہے اس لئے حکومت ان پر عائد ڈیوٹیز کو مزید بڑھائے ۔ اپنی مصنوعات کے فروغ کے لئے ’’میڈ ان پاکستان ‘‘ مہم شروع کی جائے اور اس کے لئے تمام شعبوں کی نامور شخصیات کو شامل کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی ریونیو اٹھارٹیز نے چھاپے اور بنک اٹیچمنٹ بند رکھی جو اچھے اقدامات ہیں، ایف بی آر کو بھی خوف و ہراس کی فضاء ختم کرنے کی پالیسی لاگوکرنے کا کہا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ کرپشن کے ناسور پر اس طرح قابو نہیں پایا جا سکا جس کے دعوے کئے گئے تھے بلکہ خوف و ہراس پھیلا کرپشن کا ریٹ دوگناکردیا گیاہے جولمحہ فکریہ ہے ۔