ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

صنعتکاروں نے بجٹ2021-22کو درست سمت میں پہلا قدم قرار دے دیا

datetime 13  جون‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی نے وفاقی بجٹ 2021-22 کو درست سمت میں پہلا قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے صنعتکار برادری کے ایف بی آر حکام کے بے جا اختیارات کو کم کرنے کے دیرینہ مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے تاجر برادری کو ہراساں کرنے کا راستہ تقریباً بند

کردیا ہے جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں تاہم بجٹ میں اب بھی بہت سے امور پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ایک بیان میں عبدالہادی نے کہاکہ حکومت کے اعلان کردہ وفاقی بجٹ 2021-22 کے مطابق ٹیکس دہندگان اب سیلف اسسمنٹ اسکیم کے تحت از خود اسسمنٹ کرسکیں گے اور ایف بی آر کی مداخلت نہیں ہوگی جبکہ تھرڈ پارٹی کے ذریعے آڈٹ کیا جائے گا جو کہ خوش آئند ہے کیونکہ اس اقدام سے یقینی طور پر ایف بی آر میں رشوت کا دروازہ بند ہوجائے گا اور جو لوگ ٹیکس نیٹ میں آنے سے کتراتے ہیں انہیں ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کی ترغیب ملے گی جس سے ملک کو خطیر ریونیو حاصل ہوگا۔ انہوں نے ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے اور خام مال پر ڈیوٹیز میںکمی کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس اقدام سے نہ صرف برآمدی صنعتوں کو فائدہ ہوگا بلکہ مقامی صنعتیں بھی اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکیں گی اور ملکی برآمدات کو بھی زبردست فروغ حاصل ہوگا تاہم عبدالہادی نے تمام تر یقین دہانیوں کے باجود زیرو ریٹیڈ ریجم بحال نہ کرنے اور 17فیصد سیلز ٹیکس واپس نہ لینے یا 5 فیصد نہ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ سے قبل یہ وعدہ کیا تھا کہ زیروریٹیڈ ریجم کی بحالی پر غور کیا جائے گا یا پھر 17فیصدسیلز ٹیکس کی شرح کو 5 فیصد کی سطح پر لایا جائے گا مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں کیا

گیا جس سے برآمدکنندگان کو سرمائے کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔عبدالہادی نے مطالبہ کیا کہ حکومت نظرثانی کرتے ہوئے زیروریٹیڈ ریجم بحال کرے اور اگر ایسا کرنے میں کوئی مشکل حائل ہے تو کم ازکم 17فیصد سیلز ٹیکس کو 5فیصد کیا جائے تاکہ تجارت وصنعت کا پہیہ بلارکاوٹ گھوم سکے اور برآمدکنندگان بین الاقوامی مارکیٹوں میں مسابقت کے قابل ہوسکیں نیز ان اقدامات کے نتیجے میں برآمدات میں بھی اگلے سال تک4سے5ارب ڈالر کا اضافہ ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…