جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کو 5 کروڑ روپے تک قرض دینے کا فیصلہ

datetime 6  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا۔وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت پروگرام سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک، معاون خصوصی عثمان ڈار اور معاشی ماہرین نے شرکت کی،کامیاب جوان پروگرام کو روزگار کی فراہمی کیلئے سب سے بڑا ٹول بنانے کی

حکمت عملی پر غور کیا گیا۔حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کیلئے قرض کی حد کو 5 کروڑ روپے تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا،وزیر خزانہ نے رقم کی تقسیم کے عمل میں ہنگامی بنیادوں پر تیزی لانے کا عندیہ دے دیا،پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کیلئے 4 مختلف کیٹیگریز طے کر دی گئیں،پہلی کیٹیگری 1 سے 5 لاکھ روپے تک ہو گی، مائیکرو فنانسنگ کی جائیگی۔ فیصلے کے مطابق گاؤں،دیہات اور یونین کونسلز کی سطح پر رقم کی تقسیم ہو گی،دوسری کیٹیگری میں رقم 10 سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دی گئی،10 کی بجائے 20 لاکھ روپے کی رقم بغیر سکیورٹی کے فراہم کی جائیگی،تیسری کیٹیگری میں رقم کی حد 20 لاکھ سے ڈھائی کرو،ڑ روپے تک ہو گی،چوتھی کیٹیگری میں 5 کروڑ روپے تک کا قرض فراہم کیا جائیگا،15 جون تک وفاقی کابینہ اور ای سی سی سے تبدیلیوں کی منظوری لی جائیگی،اسی سال بجٹ میں رقم مختص کر دی جائیگی۔ اجلاس میں نوجوانوں میں کم از کم 100 ارب روپے کی رقم فوری تقسیم کرنے فیصلہ کیا گیا وزیر خزانہ نے کہاکہ کامیاب جوان ملکی معیشت اور انڈسٹری کیلئے انقلابی پروگرام ثابت ہو گا، منصوبہ زراعت اور ایس ایم ای سیکٹر کو پاوں پر کھڑا کر سکے گا۔ انہوں نے کہاکہ پروگرام میں شامل بینک قرض کی تقسیم کا عمل فوری تیز کر دیں۔ عثمان ڈار نے کہاکہ ینگ

انٹرپینیورز کی مکمل حوصلہ افزائی کیلئے بھی بڑے اقدامات اٹھائے گئے ہیں،زراعت، ایس ایم ایز، سروس سیکٹر اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری کیلئے زبردست پیکج تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کم از کم 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کا موقع دینا چاہتے ہیں، آج ہونے والے فیصلے نوجوانوں کے مطالبات کو مد نظر رکھ کر کئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…