بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پہلے روزے ہی مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ

datetime 14  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 9روپے اضافے سے345روپے فی کلو ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت6روپے اضافے سے238روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈے

166روپے فی درجن پر مستحکم رہے ۔ رمضان کا پہلا دن ہونے کی وجہ سے برائلر گوشت کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے بھی منہ مانگے دام وصول کئے ۔ مختلف مقامات پر دکانداروں نے سرکاری نرخ345روپے کی بجائے400سے420روپے فی کلوفروخت جاری رکھی ۔ دکانداروں نے صرف جان پہچان رکھنے والے گاہکوں کو برائلر گوشت کی فروخت کی جبکہ کسی کارروائی کی صورت میں انجان گاہکوں کو گوشت ختم ہونے کا کہا جاتا رہا ۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت ملک بھر کے تمام بینک اور مالیاتی ادارے زکوة کی کٹوتی کیلئے یکم رمضان المبارک کو بند رہے ۔ اس دوران بینکوں کا عملہ حاضر رہا تاہم پبلک ڈیلنگ نہیں کی گئی وفاقی حکومت نے اسلامی سال 1441ـ42 ہجری کیلئے زکوة کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا تھا۔

 

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…