پاکستان دنیا کی 23 ویں بڑی معیشت بن سکتا ہے

12  اپریل‬‮  2021

لاہور( این این آئی)امریکی انٹیلی جنس کونسل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اگر پالیسیوں میں تسلسل رہا تو پاکستان 2040 تک دنیا کی 23ویں بڑی معیشت بن سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کونسل نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا موجودہ جی ڈی پی رینک 39 ہے اور 2040 تک یہ دنیا کی 23ویں بڑی معیشت بن سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2035 تک کراچی دنیا کا چوتھا سب سے زیادہ

آبادی والا شہر بن جائے گا اور 2030 سے 2040 کے دوران عالمی اقتصادی سرگرمی کا رجحان ایشیا ء کی طرف رہے گا۔امریکی انٹیلی جنس کونسل کا کہنا ہے کہ امریکہ ، چین کشیدگی شدت اختیار کرسکتی ہے اور اس کی وجوہات فوجی طاقت میں تبدیلی، آبادی، ٹیکنالوجی اور گورننس ماڈلز پر تقسیم شامل ہوں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی پالیسی سازوں نے بھی یہی اعلان کیا تھا کہ پاکستان آئندہ چند سالوں میں پاکستان بڑی معیشت بن سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…