جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر زبردست تیزی کا رجحان، سرمایہ کاروں کے دن پھر گئے

datetime 11  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 800پوائنٹس بڑھ گیا جس کے باعث انڈیکس45ہزار پوائنٹس کی نفیساتی حد عبور کرتا ہوا45100پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1125ارب روپےکااضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے

نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم77کھرب روپے سے بڑھ کر79کھرب روپے سے تجاوز کرگیا کاروباری تیزی سے53.19فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔حکومت کا اپوزیشن کیساتھ تعلقات خوشگوار کرنے کے عندیے کے علاوہ مارہ رمضان کے دوران مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے احکامات سمیت کم قیمت حصص کی خریداری اور مستقبل کے سودوں میں تیزی کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں3دن تیزی کا رجحان غالب رہا اس دوران انڈیکس2088.36پوائنٹس بڑھ گیاجبکہ آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت سے پاکستان کی معاشی سرگرمیاں کمزور ہونے سے متعلق عالمی بینک کی پیش گوئی ،کوروبا کے باعث غذائی عدم تحفظ کی شکار آبادی میں تین گناہ اضافے اور معیشت کی شرح نمو 1.3فیصد رہنے کی پیش گوئیوں کے منفی اثرات کورونا لہر کی تیسری شدت سے بچا کیلئے تعلیمی اداروں کی بندش ،کاروباری اوقات اور ایام میں کمی جیسے دیگر سخت اقدامات ،3سالہ وقفے کے بعد ملکی درآمدات 5.6ارب ڈالر تک پہنچ جانے سے مارچ میں کرنٹ اکانٹ خسارہ ممکنہ طور پر بڑھنے

جیسے عوامل سے سرمایہ کار تذبذ ب کا شکار رہے جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ 2دن مندی کی لپیٹ میں رہی اور اس دوران انڈیکس1203.86پوائنٹس لوز کر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں885.53پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں

انڈیکس 44300.95پوائنٹس سے بڑھ کر45186.48پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس314.57پوائنٹس کے اضافے سے18170.34پوائنٹس سے بڑھ کر18484.91پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر ز انڈیکس30286.19پوائنٹس سے بڑھ کر307909.54پوائنٹس پر بند ہوا ۔

تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب25ارب57کروڑ43لاکھ54ہزار121روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب34ارب16کروڑ43لاکھ72ہزار310روپے سے بڑھ کر79کھرب26ارب33کروڑ99لاکھ33ہزار44

روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ25ارب روپے مالیت کے68کروڑ80لاکھ37ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم13ارب روپے مالیت کے30کروڑ28لاکھ 3ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس45249.98پوائنٹس کی بلند سطح

کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے سبب ایک موقع پر انڈیکس43472.79پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1970کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے1048کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،839میں کمی اور83کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،دوست اسٹیل لمیٹڈ ،سلک بینک لمیٹڈ ،بائیکو پیٹرولیم ،پاک ریفائنری ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،غنی گلوبل گلاسز ،فرسٹ کیپٹل ایکوٹیز ،نیٹ سول ٹیکنالوجی ،ہم نیٹ ورک ،ازگارڈ نائن ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،فلائنگ سیمنٹ ،پاک الیکڑون اور حیسکول پیٹٹرول سر فہرست رہے

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…