منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

گھی اور آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا

datetime 6  اپریل‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)رمضان المبارک سے قبل ہی ملٹی نیشنل اور مقامی ملوں نے گھی اور آئل کی قیمتوں میں 6سے 11روپے تک اضافہ کر دیا۔اوپن مارکیٹ میں پرچون سطح پر ملٹی نیشنل برانڈ کے گھی کی فی کلو اور آئل کی فی لیٹر قیمت 6روپے اضافے سے 305سے بڑھ کر311روپے ہو گئی جبکہ پانچ پیکٹ کی پیٹی کی قیمت1480روپے

سے بڑھ کر 1555روپے تک پہنچ گئی۔ درجہ دوم گھی کی قیمت 8.33روپے اضافے سے252.50روپے فی کلو جبکہ 12پیکٹ کی پیٹی کی قیمت2930روپے سے بڑھ کر 3030روپے، فی لیٹر آئل کی قیمت 10روپے اضافے سے262روپے فی لیٹر جبکہ 12پیکٹ کی پیٹی کی قیمت3030سے بڑھ کر 3150روپے کی ہو گی۔ اسی طرح دیگر مقامی برانڈز کے گھی اور آئل کی فی پیٹی کی قیمت میں بھی 75سے 120روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ملک میں چینی کی قیمت کی اڑان جاری ہے۔ ملک میں چینی کی قیمت 110 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جڑواں شہروں میں ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا، جڑواں شہروں اورپشاور میں چینی کی قیمت 110 روپے تک پہنچ گئی ہے، لاہور میں چینی 110 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالا میں فی کلو چینی کی قیمت 102 روپے تک ہوگئی ہے، سیالکوٹ، کراچی میں چینی کی قیمت 105 روپے فی کلو، فیصل آباد میں چینی 104 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، سرگودھا، ملتان بہاولپوراور لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلوتک ہے، حیدرآباد میں چینی فی کلو 98 سکھر میں 96 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…