بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

چینی مافیا کی برطانیہ، یورپ اور دیگر کئی ممالک میں اربوں روپے کی بے نامی جائیدادوں کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 2  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)چینی مافیا کی برطانیہ‘ یورپ اور دیگر کئی ممالک میں اربوں روپے کی بے نامی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس مطابق چینی مافیا نے ملائیشیا، دبئی، برطانیہ اور یورپ میں اربوں روپے کی بے نامی جائیدادیں بنائیں، اس مقصد کے لیے سٹے اور چینی کے ناجائز منافع سے کمائی گئی رقم حوالہ ہنڈی کے

ذریعے بیرون ملک منتقل کی گئی جہاں اس رقم سے بے نامی جائیدادیں بنائی گئیں، تحقیقات میں تفصیلات سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے نے جائیدادوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے متعلقہ ممالک سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ اس حوالے سے وزارت خارجہ کے ذریعے غیر ملکی سفارتخانوں کو سٹہ مافیا کے سرگرم افراد کے نام اور ان کی تمام تفصیل دی جائے گی۔دوسری جانب شوگر سٹہ باز خرم عرف دوائی نے ایف آئی اے کے سامنے ہوشربا انکشافات کردیے، خرم عرف دوائی نے ایف آئی اے کو بیان جمع کروا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سٹہ مافیا میں پنجاب شوگرمل ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق وزیر اعطم نواز شریف کی فیملی کی شوگر ملیں ملوث ہیں، تمام سٹے بازوں کے نیٹ ورک کو بخوبی جانتا ہوں، سٹہ باز ایک کلو چینی بھی اصلی ڈیلروں تک نہیں پہنچنے دیتے، شوگر ملوں میں سٹہ مافیاکی پشت پناہی چنار شوگر مل کرتی ہے جس کے مالک جاوید کیانی، مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دست راست ہیں جب کہ جاوید کیانی حدیبیہ منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم بھی رہے اور پنجاب شوگرملز ایسوسی ایشن کے صدر ہیں، اس کے علاوہ جہانگیر ترین کی ملز کا بھی سٹہ بازوں سے قریبی روابط ہیں۔رپورٹ کے مطابق شوگر سٹہ باز خرم عرف

دوائی نے اپنے بیان میں کہا کہ چنار شوگر مل اور چوہدری شوگر مل کے قریبی روابط ہیں، دونوں شوگر ملز 7-A نیو مسلم ٹاون سے آپریٹ کرتی رہی ہیں، سٹہ کی کمائی چھپانے کے لئے شوگر ملوں نے بھی خفیہ بنک اکاونٹس کھول رکھے ہیں، پچھلے چند سالوں میں اربوں روپے کے سٹے میں ملوث رہا ہوں، اپنی بیوی کے نام پر اکاونٹس کھلواکر شوگر سٹہ کی رقم کے لئے استعمال کیا، تمام سٹے بازوں کے نیٹ ورک کو بخوبی جانتا ہوں، سٹہ باز ایک کلو چینی بھی اصلی ڈیلروں تک نہیں پہنچنے دیتے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…