جمعرات‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2026 

’’رمضان سے پہلے مہنگائی کا جن بے قابو‘‘ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور تیل مزید مہنگا کردیا گیا

datetime 2  اپریل‬‮  2021 |

لاہور (این این آئی) حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کردیا۔کوکنگ آئل کی قیمت میں 6 سے 9 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا ہے اور گھی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جب کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔دوسری جانب ملک میں مہنگائی کی شرح 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مارچ 2021 کے دوران

مہنگائی کی شرح9.05 فیصد ہو گئی۔ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فروری کی نسبت مارچ میں مہنگائی میں 0.36 فیصد اضافہ ہوا۔ فروری 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد تھی۔ مارچ 2020 میں مہنگائی کی شرح 10.2 فیصد تھی۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا مارچ مہنگائی کی اوسط شرح 8.34 فیصد رہی۔ مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں چینی 4.82 فیصد مہنگی ہوئی۔ مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر467 فیصد مہنگے ہوئے۔ آلو 9.54 فیصد،انڈے 12.96 اور آٹا 1.46 فیصد مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں سالانہ بنیاد پر شہری علاقوں میں چینی 2347 فیصد مہنگی ہوئی۔ مارچ میں سالانہ بنیادوں پر آٹا 1894 فیصد مہنگا ہوا۔ گندم 35.17 فیصد، چکن 40.73 اورانڈے 64.62 فیصد مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق گھی 17.46 اور کوکنگ آئل 15.25 فیصد مہنگا ہوا۔ جولائی تا مارچ آلو 39 اور گندم 32.62 فیصد مہنگی ہوئی۔ اسی عرصے میں چینی24.27 فیصد، آٹا 15 اور گھی 19.35 فیصد مہنگا ہوا۔ مارچ میں سالانہ بنیادوں پر پیاز ساڑھے 50 فیصد سستے ہوئے۔ سبزیاں 22، آلو 6.25،ٹماٹر 3 اور پھل 2.83 فیصد سستے ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…