بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں بڑی کمی

datetime 28  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر156روپے سے گھٹ کر154روپے کی سطح پر آ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے

مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر1.1روپے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید155.75روپے سے کم ہو کر154.65روپے اور قیمت فروخت155.85روپے سے کم ہو کر154.75روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں زیر تبصرہ مدت میں ڈالر1.20پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالرکی قیمت خرید155.70روپے سے کم ہو کر154.60روپے اور قیمت فروخت156.10روپے سے کم ہو کر154.90روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں3روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید184.50روپے سے کم ہو کر181روپے اور قیمت فروخت186روپے سے کم ہو کر183روپے ہو گئی اسی طرح 2.70روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید214.50روپے سے کم ہو کر211.80روپے اور قیمت فروخت216.50روپے سے کم ہو کر213.80روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 20پیسے کم ہو گیا جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 20پیسے اور30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…