جمعہ‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2026 

حکومت نے مختلف قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں بڑا اضافہ کردیا اطلاق فوری طور پر ہوگا

datetime 25  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں0.40فیصد تک اضافہ کردیاہے،جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،اس ضمن میں وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پینشنرز بینیفٹ اکائونٹ پر سالانہ منافع 11.28 سے بڑھا کر 11.52 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ شہدا ویلفیئر اکائونٹ پر بھی 11.28 فیصد کے بجائے 11.52 فیصد منافع ملے گا، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 8.40 سے بڑھا کر 8.80 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ سیونگ اکائونٹس پر موجودہ شرح منافع برقرار رہے گا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایک لاکھ روپے مالیت کے اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر 4200کی بجائے 4400 روپے مقرر کیا گیا ہے، ایک لاکھ روپے کے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 940 سے بڑھا کر 960 کردیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق ایک لاکھ روپے مالیت کے ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر اب 750 روپے کے بجائے 780 روپے سالانہ منافع ملے گا جبکہ ایک لاکھ روپے مالیت کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر 7400 روپے ملیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…