جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

ڈالر 150 روپے تک گر جائے گا، روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گھٹنے کی حیران کن وجوہات

datetime 22  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں مسلسل سستا ہو رہا ہے، ایک نجی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ڈالر فروری سے لیکر اب تک ساڑھے 5 روپے سستا ہو چکا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 150 روپے تک جا سکتی ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف

پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ فروری کے مہینے میں ڈالر 161 روپے پر ٹریڈ ہو رہا تھا جو اب گر کر 155.70 تک آن پہنچا ہے۔ ڈالر کی قیمت حالیہ دنوں میں 154 تک بھی گر گئی لیکن اس کی خریداری کی بدولت یہ ایک بار پھر 155 تک چلی گئی ہے۔ملک بوستان کا کہنا تھا کہ حالیہ ہفتوں میں مقامی کرنسی کی قدر میں ہونے والے اضافے کی کئی وجوہات ہیں جن میں درآمدات میں کمی، ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ملک میں آنے والی سرمایہ کاری اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کا موخر ہونا شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ درآمدات میں مسلسل کمی نے پاکستانی روپے کو بہت زیادہ سہارا دیا جس وجہ سے بیرون ملک ڈالر کی منتقلی میں کمی دیکھنے میں آئی۔ پاکستانی روپے کو برآمدات میں ہونے والے اضافے نے بھی سہارا دیا،بیرونِ ملک پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی رقوم بھی روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ بنیں،ڈالر کی قیمت 154 روپے سے نیچے 150 روپے تک جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں گرا وٹ کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی

قدر25پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156روپے سے کم ہو کر155.75روپے اور قیمت فروخت156.10روپے سے کم ہو کر155.85روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 15پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156روپے سے گھٹ کر155.70روپے اور

قیمت فروخت156.25روپے سے گھٹ کر156.10روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 184.50روپے اور قیمت فروخت186روپے پر بدستور برقرا ررہی جبکہ 50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 215روپے سے کم ہو کر214.50روپے اور قیمت فروخت217روپے سے کم ہو کر216.50روپے پر آ گئی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…