جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

ڈالرکی قیمت میں کمی اور روپے کی قدر کیوں بڑھ رہی ہے؟

datetime 20  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک سال میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 155.74 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جو ایک غیر معمولی اضافہ ہے۔ ماضی میں پاکستانی روپے نے ڈالر کی قیمت میں اضافے سے روپے کی قدر میں کمی کے مقابلے میں 167.7کی خطرناک حد کو چھو لیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق چینی ایف ڈی آئی کی مسلسل آمد،

پاکستان کی چین کو بڑھتی ہوئی برآمدات ، سی پیک منصوبوں میں غیر متزلزل مالی امداد اور پاکستان کی مارکیٹ میں چینی سرمایہ کاروں کے ماحول کی بدولت پاکستان کی کرنسی میں بہتری آئی۔گوادر پرو کے مطابق پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 12 روپے بحال ہو گئی ہے، اس بہتری سے درآمدی بل پر بوجھ کم کرکے برآمدی بل کو بڑھانے میں مدد مل رہی ہے جس کی وجہ سے مجموعی معیشت کو تقویت مل رہی ہے۔ادھر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان نے ایف ڈی آئی میں 25 ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ کیا ہے۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2021 میں ڈالر کرنسی کی ویلیو نہ ہونے کے برابر ہو جائے گی ،معاشی ماہرین مچ فیررسٹین نے انکشاف کیا ہے کہ یہ 2021 کی ایسی بریکنگ نیوز ہے کہ جس کی طرف ابھی تک کسی کا دھیان ہی نہیں جا رہا۔امریکہ اس وقت کئی ٹریلین ڈالر کا مقروض ہے۔زمبابوے سمیت دنیا کے کئی ممالک اپنے بینکوں سے پیسہ

نکالنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔عالمی منڈی میں انتہا درجے کی مندی آ چکی ہے اور امریکہ کے قرضوں میں روز افزوں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔جیسے جیسے اس کے قرضے میں اضافہ ہو گاویسے ہی اس کی ویلیو میں کمی آتی چلے جائے گی اور آہستہ آہستہ اس کی ویلیو میں ستانوے

فیصد تک کمی آ جائے گی جس کے نتیجے میں دنیا میں دیگر کرنسیوں پر اس کا راج ہمیشہ کے لیے ختم ہو سکتا ہے۔ ماہر معاشیات فیررسٹین کا کہنا تھا کہ معاشی منڈی کی مین اسٹریم یا پھر امریکہ میں کیا ہونے جا رہا ہے اس سے سارے بے خبر ہیں کیونکہ امریکہ کا فیڈرل ریزرو کافی عرصے بعد کم ہونا شروع ہوا ہے اور اس پر قرضے کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے ۔

دنیا کے کئی ممالک نے تجارت اور دیگر معاملات میں روایتی انحصار سے ہٹ کر آزاد پالیسیوں پر غور کرنا شروع کر دیا ہے اور دنیا کے نقشے پر ابھرتی نئی معاشی قوتوں نے بھی آہستہ آہستہ اپنے پنجے گاڑنا شروع کر دیے ہیں جس وجہ سے امریکی ڈالر کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…