ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

آج رات 12بجے سے پہلے پہلے اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹینکیاں بھروالو پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی۔۔۔ پٹرو ل اور ڈیزل کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی تیاریاں

datetime 15  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد، کراچی (این این آئی)کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھ روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کیلئے سمری حکومت کو ارسال کردی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے

کی تجویز کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی ہے۔ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز پر اپنی تجویز دیگی۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)کی جانب سے جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو قیاس آرائیاں قرار دیدیا گیا ہے۔اوگراکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔ترجمان اوگرا نےکہا کہ قیاس آرائیوں سے افراتفری میں پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کا خدشہ ہے۔ اس لئے قیمتوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر 6روپے

اضافے کی تجویز پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ عوام پہلے ہی اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں روز بڑھتے ہوئے اضافہ کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ بجلی اور گیس کی قمیتیں بھی عوام کی کمر توڑ رہی ہیں یوں سفید پوش عوام کا گزر بسر مشکل

سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے اس پر پیٹرولیم مصنوعات پر اضافہ عوام پر بم گرانے کے مترادف ثابت ہوگا۔اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیرخزانہ سے مطالبہ کیا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے کی سمری کو عوامی مفاد میں نہ صرف مسترد کر دیں بلکہ ایسے اقدامات اٹھائیں جس سے مہنگائی میں کمی اور بالخصوص اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں نما یاں کمی ہوسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…