ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملکی سیاسی افق پر غیر یقینی کیفیت،سرمایہ کاروں نے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنا شروع کر دیا، سٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار

datetime 11  مارچ‬‮  2021 |

کراچی (آن لائن) ملکی سیاسی افق پر غیر یقینی کیفیت کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز بھی مندی کارحجان دیکھا گیا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس43ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 911.92پوائنٹس کی کمی سے 42779.76پوائنٹس

کی سطح پرآ گیا جب کہ 86.02فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کوایک کھرب 84ارب41کروڑ11لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی کی نسبت 11.79فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میں انڈیکس 43892پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں ملک میں جاری سیاسی بے یقینی کی کیفیت کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث مارکیٹ میں مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100 انڈیکس43ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 42689پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں معمولی ریکوری آئی اور42700پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحا ن آخر تک غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 911.92پوائنٹس کی کمی سے 42779.76پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس464.64پوائنٹس کی کمی سے 17861.20پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 665.47پوائنٹس کی کمی سے 29372.61پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور

پر408کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے47کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ351میں کمی اور10کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گرنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 78 کھرب 31 ارب 57 کروڑ 61 لاکھ روپے سے گھٹ کر 76 کھرب 47

ارب16 کروڑ50 لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیوں میں وائتھ پاک کے حصص کی قیمت 26.83روپے کے اضافے سے 935روپے اورمری بریوری کے حصص کی قیمت20روپے کے اضافے سے 560روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان237.50روپے کی کمی سے 5710.50روپے اورسن ریزٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت81.75روپے کی کمی سے1008.25 روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…