مکوآنہ (این این آئی )برائلرمرغی کے گوشت کی قیمتوں کی اْونچی اْڑان، قیمتیں ریکارڈ پر ریکارڈ مرتب کرنے لگیں۔9روپے مزید اضافے کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 364 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ہفتہ کے روزبھی
قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقراررہا۔ 9روپے مزید اضافے کے بعدبرائلر مرغی کے گوشت کی قیمت نئی بلند ترین سطح 364 روپے پر پہنچ گئی۔صدر پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن طارق جاویدنے کہا کہ برائلر مرغی کی فیڈ کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں اور بیماری کے باعث رسد میں کمی ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے شہری پریشان ہیں۔ کہتے ہیں مٹن اور بیف کی طرح برائلر مرغی بھی اب عوام کی قوتِ خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ برائلرمرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کو روکا جائے۔پولٹری ٹریڈرزکہتے ہیں برائلرمرغی کا گوشت تبھی سستاہوگا جب برائلر کی فیڈ، ادویات کی قیمتوں اور بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے گی۔دوسری جانب لاہور شہر میں پرچون سطح پر برائیلر گوشت کی قیمت ایک روپے اضافے سے365روپے،زندہ برائیلر مرغی کی قیمت ایک روپے اضافے سے252روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی ایک روپے اضافے سے158روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔ برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے شہری پریشان ہیں۔ کہتے ہیں مٹن اور بیف کی طرح برائیلر مرغی بھی اب عوام کی قوتِ خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ برائیلرمرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کو روکا جائے۔