منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، ملک بھر میں مہنگائی میں اضافہ، مزید 22 اشیاء مہنگی ہو گئیں

datetime 5  مارچ‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں مہنگائی میں مزید 0.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اس کی شرح14.95 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق چکن 13 روپے 30 پیسے فی کلو مہنگا ہوا اوراس کی اوسط فی کلو

قیمت 263 روپے 58 پیسے ہوگئی، چینی 2 روپے 64 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی جس سے ا س کی اوسط فی کلو قیمت 96 روپے 68 پیسے ہوگئی۔ دال ماش 3 روپے 64 پیسے،دال مسور ایک روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق دال مونگ 37 پیسے اور دال چنا 34 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، پیاز 81 پیسے اور آلو ایک روپے 40 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، بیف 92 پیسے اور مٹن 35 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، مٹن کی اوسط قیمت 1001.57 اور بیف 477 روپے فی کلو ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق تازہ دودھ،دہی، انڈے، صابن، چاول کی قیمتیں بھی بڑھیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ملک میں 5 اشیا ء سستی ہوئیں، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 8 روپے 4 پیسے، لہسن 17 روپے 29 پیسے فی کلو،گڑ، ٹماٹر، آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رواں ہفتے 24 اشیا ء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑھتی مہنگائی پر سخت نوٹس لیا ہے لیکن اس کے باوجود مہنگائی کا جن قابو میں ہی نہیں آ رہا ہے۔  ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں مہنگائی میں مزید 0.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اس کی شرح14.95 فیصد ہوگئی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…