بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ، خریداروں کیلئے بڑی خبر

datetime 2  مارچ‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)مقامی صرافہ مارکیٹوں میںسونے کی فی تولہ قیمت 1050روپے کی کمی سے1لاکھ7ہزار200روپے ہوگئی۔آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت13ڈالرکی کمی سے1730ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1050روپے کی کمی

سے1لاکھ 7ہزار200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت900روپے کی کمی سے 91ہزار907روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1380روپے مستحکم رہی۔دوسری جانب مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کوبھی امریکی ڈالر کی قدرمیں کمی کا تسلسل برقرار رہا اور ڈالر 158روپے کی سطح سے بھی نیچے آگیاجب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158روپے سے گھٹ کر157.60روپے اور قیمت فروخت158.10روپے سے گھٹ کر157.70روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید158.10روپے سے گھٹ کر157.50روپے اور قیمت فروخت158.30روپے سے گھٹ کر157.80روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید189.50روپے سے گھٹ کر188.50روپے اور قیمت فروخت 191روپے سے گھٹ کر190روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید219.50روپے سے گھٹ کر218.50روپے اور قیمت فروخت 221روپے سے گھٹ کر220روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…