جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

گر آپ ایلون مسک سے زیادہ دولتمند ہیں تو ہی بٹ کوائن خریدیں، بل گیٹس کا حیرت انگیز مشورہ

datetime 28  فروری‬‮  2021 |

واشنگٹن(آن لائن )جب تک آپ دنیا کے امیر ترین شخص نہ ہوں، اس وقت تک ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کو خریدنے سے گریز کرنا چاہیے۔ یہ و پیغام دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ایک انٹرویو میں دیا۔بل گیٹس کا کہنا ہے کہ یہ کرنسی ایسی سرمایہ کاری نہیں جو عام افراد کو کرنی چاہیے جبکہ یہ

ماحولیات کے لیے بھی نقصان دہ ہے کیونکہ اس کی مائننگ کے لیے بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔بلومبرگ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا ‘ایلون کے پاس بہت زیادہ پیسے ہیں اور وہ بہت زیادہ ہوشیار ہیں، تو مجھے فکر نہیں کہ ان کے بٹ کوائنز کی قیمت اوپر نیچے ہوتی رہے’۔انہوں نے کہا ‘میرے خیال میں جو لوگ اس خیال کے پیچھے بھاگتے ہیں ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے، میرا تو ماننا ہے کہ اگر آپ کے پاس ایلون مسک سے کم دولت ہے تو آپ کو بٹ کوائن خریدنا نہیں چاہیے’۔ ایک سال کے دوران بٹ کوائن کی قدر میں 400 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا اور 58 ہزار ڈالرز کی حد تک بھی پہنچی مگر اب گر کر 45 ہزار ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔تاہم دنیا میں اس ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے لوگوں کی دلچسپی بڑھی ہے۔ ٹیسلا اور اسپیس ایکسس کے بانی ایلون مسک نے اپنی کمپنی کے ذریعے بٹ کوائن میں ڈیڑھ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی اور ان کا کہنا تھا کہ بٹ کوائن کو جلد ادائیگیوں کے لیے قبول کیا جائے گا۔ فروری میں ہی وال اسٹریٹ جرنل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بل گیٹس سے پوچھا گیا کہ دنیا میں ایسی کونسی ٹیکنالوجی ہے جس کے بغیر لوگ زندہ رہ سکتے ہیں اور ان کا جواب تھا کرپٹوکرنسی۔انہوں نے کہا کہ جس طرح آج کی دنیا میں کرپٹوکرنسی کام کرتی ہے،

اس سے مخصوص مجرمانہ سرگرمیوں کا موقع ملتا ہے اور بہتر ہے کہ اس سے نجات حاصل کرلی جائے۔تاہم انہوں نے مزید کہا کہ اس سوال کا زیادہ بہتر جواب حیاتیاتی ہتھیار ہوگا۔انہوں نے کہا ‘مجھے ممکنہ طور پر حیاتیاتی ہتھیاروں کے بارے میں کہنا چاہیے، وہ بہت بڑی چیز ہے، ہمیں اس قسم کی ٹیکنالوجی کی ضرورت نہیں’۔

وال اسٹریٹ جرنل کے ساتھ سی این بی سی کو بھی بل گیٹس نے ایک انٹرویو دیا۔اس انٹرویو میں بل گیٹس سے کرپٹو کرنسی کے بارے میں موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں سوال پوچھا گیا، کیونکہ یہ ڈیجیٹل کرنسیاں بہت زیادہ توانائی استعمال کرتی ہیں۔تاہم اس موقع پر بل گیٹس نے کہا کہ بٹ کوائن کے حوالے سے ان کا مؤقف

‘غیرجانبدارانہ’ ہے۔انہوں نے کہا ‘میرے پاس بٹ کوائن نہیں اور اس حوالے سے میرا نکتہ نظر غیرجانبدارانہ ہے’۔انہوں نے مزید کہا ‘بٹ کوائن اوپر اور نیچے جاسکتے ہیں کیونکہ اس کا انحصار کرنسی کے حوالے سے لوگوں کے خیالات پر ہے، اور میں پیششگوئی نہیں کرسکتا کہ یہ کس طرح پیشرفت کرے گی’۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…