منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

ٹویوٹا کی ریکارڈ گاڑیاں فروخت ووکس ویگن اعزاز سے محروم

datetime 29  جنوری‬‮  2021 |

ٹوکیو (این این آئی)جاپان کی کارساز کمپنی ٹویوٹا موٹرز کارپوریشن نے گذشتہ سال (2020 میں) جرمنی میں گاڑیاں تیار کرنے والی ووکس ویگن کمپنی کو گاڑیوں کی فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق گذشتہ پانچ برسوں میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ دنیا بھرمیں سب سے زیادہ گاڑیاں فروخت کرنے والی جرمنی کی ووکس ویگن کمپنی اپنی

اس پوزیشن سے نیچے دکھائی دی ہے۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے 2020 میں جرمنی کی کمپنی کو سخت مشکلات کے باعث اپنے سخت حریف کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ٹویوٹا کمپنی نے بتایا ہے کہ 2020 میں مجموعی عالمی سطح پر اس کی گاڑیوں کی فروخت 11.3 فیصد سے کم ہوکر9.528 ملین گاڑیاں رہی۔اس کے مقابلے میں ووکس ویگن کمپنی میں گاڑیاں تیار کرنے کی شرح 15.2 فیصد تک نیچے گئی ہے جس کے باعث اس کمپنی کی فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 9.305 ملین رہی۔گذشتہ سال کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن نے لوگوں کو کار شورومز تک جانے سے روکے رکھا اور اسی وجہ سے گاڑیوں کے مینوفیکچرنگ پلانٹس گاڑیوں کی پروڈکشن میں کمی پر مجبور ہوگئے۔تاہم ٹویوٹا کمپنی کو اس عالمی وبا کا نسبتاً کم سامنا رہا۔ اس کی خاص وجہ یہ بھی دیکھی گئی ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک جاپان اور ایشیا کے دیگر ممالک سے کورنا وائرس سے زیادہ متاثر رہے ہیں جب کہ جاپان کو اس وبا نے کم متاثر کیا۔ٹویوٹا کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ہماری توجہ کبھی بھی اس بات پر نہیں کہ گاڑیوں کی پیداوار میں ہماری درجہ بندی کیا ہوسکتی ہے بلکہ ہمارا پہلا ہدف اپنے صارفین کی خدمت کرنا ہے۔گذشتہ کچھ عرصے سے کاروں کی مارکیٹ میں چین کی آمد کے بعد ٹویوٹا، ووکس ویگن اور دیگر کاریں بنانے والی کمپنیاں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی تیاری کی جانب زیادہ توجہ دے رہی ہیں۔ٹویوٹا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گذشتہ سال بیٹری یا بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کا تناسب بڑھ کر 23 فیصد ہو گیا ہے جب کہ 2019 میں ان گاڑیوں کی فروخت 20 فیصد تک رہی تھی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…