سکھر(این این آئی)محکمہ ریلوے کا آن لائن سسٹم کریشن ہوگیا ، سسٹم کو ہیک کئے جانے کا خدشہ ، اہم ڈیٹا اور سکیورٹی سسٹم چوری ہوسکتا ہے ، زرائع ، تفصیلات کے مطابق وزارت محکمہ ریلوئے کا آن لائن سسٹم دو روز سے کریش کرگیاہے ، ریلوئے زرائع کے مطابق
پاکستان ریلویز کے آن لائن سسٹم کو ہیک کردیا گیاجس کی وجہ سے ملک بھر میں گذشتہ دو روز سے آن لائن سسٹم خراب ہو گیا ہے ، کئی گھنٹوں کی محنت کے باوجود آن لائن سسٹم بحال نہیں ہوسکاہے ، سسٹم کریشن ہونے پر محکمہ زرائع کے مطابق اہم ڈیٹا اور سکیورٹی سسٹم چوری، آن لائین بکنگ سمیت سکیورٹی سسٹم اور تنخواہوں کی ڈیٹا بھی ضایع ہونے کا خدشہ ہے ، ریلوئے حکام کے مطابق آئی ٹی ماہرین سے مدد طلب کرلی گئی ہے ر یلوئے کا آن لائین سسٹم ہیک نہیں ہو بڑا فالٹ آگیا ہے لگتا ہے پی ٹی سی ایل فائبر آپٹیکل میں فالٹ آیا ہے، 48 گھنٹوں سے آن لائین بوکنگ نہیں ہو پا رہی ہے ، ریلویز کے آن لائین سسٹم کو جلد بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔