منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو تیزی غالب آگئی پاکستانیوں کی دولت میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گیا 

datetime 28  جنوری‬‮  2021 |

کراچی (آن لائن ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہاجس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس مزید 170.75پوائنٹس کے اضافے سے46458.13پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 53.20فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں 20ارب69کروڑ70لاکھ روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا

اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 1.27فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس46698پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں46500اور45600 کی نفسیاتی حد یں برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس170.75پوائنٹس کے اضافے سے46458.13پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس111.27پوائنٹس کے اضافے سے19370.27پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 47.42پوائنٹس کے اضافے سے32072.89پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر421کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے224کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ187میں کمی اور 10کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب64ارب23کروڑ30لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب84ارب93کروڑروپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت76.43روپے کے اضافے سے1100روپے اورفلپ موریس60.20روپے کے اضافے سے1508.20روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو120روپے کی کمی سے3055روپے اورگیٹرن انڈسٹریز کے حصص 45روپے کی کمی سے 555روپے ہوگئی ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…