بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

’’سال 2021 کا دوسراہفتہ بھی مہنگائی کے ستائے عوام پر بھاری‘‘درآمد اور کرشنگ سیزن کے باوجود چینی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ 

datetime 20  جنوری‬‮  2021 |

ٹنڈوالہیار (این این آئی) سال 2021 کا دوسراہفتہ بھی مہنگائی کے ستائے عوام پر بھاری رہا، درآمد اور کرشنگ سیزن کے چینی کی قیمت میں مسلسل پانچویں ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آٹے کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی اوسط 2 روپے 89 پیسے

فی کلو مزید مہنگی ہوگئی، پانچ ہفتے میں چینی کی قیمت میں اوسط 11 روپے 86 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 92 روپے 95 پیسے فی کلو ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوسرے ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ 15 روپے 84پیسے مہنگا ہوگیا۔ دال مونگ 2 روپے 14 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ دال چنا پانچ پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق دال ماش 11 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ ایک ہفتے میں بکرے کا گوشت 3 روپے 13 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 92 پیسے اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق کیلا 3 روپے 51 پیسے فی درجن مہنگا ہوا۔ حالیہ ہفتے لہسن چاول، پسی ہوئی مرچ کی قیمت بھی بڑھی۔ گزشتہ ہفتے 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ حالیہ ہفتے انڈے 31 روپے 9 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ٹماٹر ایک ہفتے میں 9 روپے 46 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ آلو کی قیمت میں دو روپے 16 پیسے کمی ہوئی۔ پیاز ایک روپے 69 پیسے فی کلو سستا ہوا، ایک ہفتے میں مرغی 4 روپے 94 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی سستا ہوا حالیہ ہفتے 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…