جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

6 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں 72 فیصد کمی ریکارڈ

datetime 19  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے چھ ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں 72 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر 2020 کے دوران مجموعی بیرونی سرمایہ کاری 72 فیصد کمی کے بعد 51 کروڑ ڈالر رہی۔ تفصیلات کے مطابق چھ ماہ کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ

کاری 30 فیصد کمی کے بعد 95 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔جولائی سے دسمبر کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ سے 24 کروڑ ڈالر نکال لئے جبکہ انہی چھ ماہ میں سرمایہ کاروں نے 19 کروڑ ڈالر کے بانڈز بھی فروخت کیے۔تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے باوجود بیرونی سرمایہ کاری میں کمی اس بات کی طرف نشاندہی کررہی ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد اب تک بحال نہیں ہوسکا جس کے لئے حکومت کو مزید محنت کرنا ہوگی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای 100انڈیکس 176.55پوائنٹس کے اضافے سے45903.23پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور49.41فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 37ارب45کروڑ54لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیرکی نسبت 9.53فیصدکم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز نئی سرمایہ کاری کے لحاظ سے تذبذب کا شکار نظر آئے جس کے نتیجے میں وقفے وقفے سے حصص خرید وفروخت کا سلسلہ جاری رہا اور دوران ٹریڈنگ ٹریڈنگ اتار چڑھاوٗ کے باعث کے ایس

ای100انڈیکس45982پوائنٹس کی بلند اور45596پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن تیزی کا رجحان آخر غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 176.55پوائنٹس کے اضافے سے45903.23پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس132.91پوائنٹس کے اضافے سے19152.66پوائنٹس اور کے ایس ای آل

شیئرز انڈیکس102.91پوائنٹس کے اضافے سے31811.74پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر425کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 196کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ210میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری

مالیت82کھرب63ارب90کروڑ64لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب1ارب36کروڑ18لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 389.99روپے کے اضافے سے9989.99روپے اورنیسلے پاکستان145روپے کے اضافے سے6600روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو50روپے کی کمی سے 3100روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص 35روپے کی کمی سے 1014.99روپے ہوگئی ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…