پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

2020ء کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کل کتنے ٹن سونے کے ذخائر مالک ہے؟اعدادو شمار سامنے آگئے ‎‎

datetime 17  جنوری‬‮  2021 |

واشنگٹن(اے پی پی) دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے محفوظ ذخائر کا مالک امریکہ ہے۔ اس کے یہاں 8133 ٹن سونا ہے۔ جرمنی 3362 ٹن سونے کے حوالے سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ 2814 ٹن سونے کے محفوظ ذخائر کے باعث تیسرے نمبر پر ہے۔

سعودی عرب نے سونے کے محفوظ ذخائر میں عرب دنیا میں پہلی اورعالمی سطح پر اٹھارہ ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔سعودی عرب 2020 میں ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران اپنی یہ پوزیشن قائم رکھنے میں کامیاب رہا۔ سونے کے محفوظ ذخائر میں سعودی عرب کو برطانیہ پر برتری حاصل رہی جو 310 ٹن سونے کے مالک کے حوالے سے 19 ویں نمبر پر ہےسعودی عرب کو سپین پر بھی فوقیت رہی جو 281 ٹن کے حوالے سے 21 ویں نمبر پر ہے۔ دنیا میں سونے کے سب سے زیادہ محفوظ ذخائر رکھنے والے ملکوں میں خلیجی ممالک آتے ہیں۔ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے سو سینٹرل بینکوں کے یہاں نومبر 2020 کے آخر میں 35.19 ہزار ٹن سونے کے محفوظ ذخائر ریکارڈ کیے گئے۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اس فہرست میں 44 ویں نمبر پر ہے اور اس کے پاس اس وقت 64.6 ٹن سونے کے ذخائر ہیں جو کہ اس کے مجموعی ذخائر کا 20.7 فیصد بنتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…