بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی  قیمتیں بے قابو ہو گئیں  ہوشربا اضافہ 

datetime 11  جنوری‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تاہم ملک بھر میں آٹے کی قیمت ساڑھے سات ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 390 روپے تک سستا ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 22 روپے تک فی کلو مہنگا کردیا گیا ہے اور کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی 27 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگیا۔

گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔واضح رہے ڈھائی ہفتے قبل بھی مختلف برانڈز کے گھی 43 روپے اور کوکنگ آئل 17 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں ملک بھر میں آٹے کی قیمت ساڑھے سات ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق ملتان میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 390 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی میں آٹے کا تھیلا 120 روپے تک سستا ہوگیا۔ لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 80 روپے تک سستا ہوا جبکہ بنوں میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق ملتان میں آٹے کا تھیلا 1250 سے کم ہو کر 860 روپے، کراچی میں 1320 سے کم ہو کر 1200 روپے، لاڑکانہ میں 1200 سے کم ہو کر 1120 روپے جبکہ بنوں میں 1220 سے کم ہو کر 1200 روپے ہو گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ پشاور میں آٹے کا تھیلا 1300 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ حیدر آباد میں آٹے کا تھیلا 1280 روپے تک میں فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں آٹے کا تھیلا 1270 روپے جبکہ خضدار میں اس کی قیمت 1230 روپے تک ہے۔ اسلام آباد 870، سیالکوٹ 855 روپے، لاہور اور راولپنڈی میں 860 روپے، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں بھی آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے تک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…