ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

آٹا سستا ہو گیا ، ملک بھر میں آٹے کی قیمت ساڑھے سات ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے،

datetime 11  جنوری‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تاہم ملک بھر میں آٹے کی قیمت ساڑھے سات ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 390 روپے تک سستا ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 22 روپے تک فی کلو مہنگا کردیا گیا ہے اور کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی 27 روپے فی لیٹر

اضافہ ہوگیا ۔گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔واضح رہے ڈھائی ہفتے قبل بھی مختلف برانڈز کے گھی 43 روپے اور کوکنگ آئل 17 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں ملک بھر میں آٹے کی قیمت ساڑھے سات ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق ملتان میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 390 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی میں آٹے کا تھیلا 120 روپے تک سستا ہوگیا۔ لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 80 روپے تک سستا ہوا جبکہ بنوں میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق ملتان میں آٹے کا تھیلا 1250 سے کم ہو کر 860 روپے، کراچی میں 1320 سے کم ہو کر 1200 روپے، لاڑکانہ میں 1200 سے کم ہو کر 1120 روپے جبکہ بنوں میں 1220 سے کم ہو کر 1200 روپے ہو گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ پشاور میں آٹے کا تھیلا 1300 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ حیدر آباد میں آٹے کا تھیلا 1280 روپے تک میں فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں آٹے کا تھیلا 1270 روپے جبکہ خضدار میں اس کی قیمت 1230 روپے تک ہے۔ اسلام آباد 870، سیالکوٹ 855 روپے، لاہور اور راولپنڈی میں 860 روپے، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں بھی آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے تک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…