بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ

datetime 10  جنوری‬‮  2021 |
ڈالر ریٹ

کراچی(این این آئی)سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر ملک ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق

جولائی سے لے کر دسمبر 2020 تک کی مدت میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ورکروں نے 3.955 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.6 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 3.174 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ دسمبر 2020 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 624.8 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔پچھلے سال دسمبر میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 577.1 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اور بینکنگ ذرائع سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی اور ترغیباتی اقدامات کی وجہ سے جاری مالی سال میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر ملک ارسال کرنے کی شرح میں مجموعی طور پر 24.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…