ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

تاریخ میں پہلی مرتبہ برطانیہ میں پاکستانی برآمدات 1 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں

datetime 10  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)برطانیہ کو پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ 1 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ کو پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ 1 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں، جولائی تا دسمبر برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی

پاکستانی برآمدات تھیں۔مشیر تجارت نے کہا کہ دسمبر 2020 میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا اور برطانیہ کو پاکستانی برآمدات 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ہوئیں۔ اس کے مقابلے میں دسمبر 2019 میں برطانیہ کو برآمدات کا حجم 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔مشیر تجارت نے برآمدات میں اضافے پر برآمد کنندگان کو مبارکباد پیش کی اور وزارت تجارت کی کارکردگی قابل ستائش قرار دی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ٹریڈ افسران کو پاکستانی مصنوعات کی برطانوی مارکیٹ تک رسائی کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مشیر تجارت عبد الرزاق دائود کا کہنا تھا کہ دسمبر میں امریکہ کو ہماری برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا،امریکی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات کا شیئر بڑھانے پر ایکسپورٹرز مبارک باد کے مستحق ہیں۔اپنے ٹویٹ میں مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ دسمبر میں امریکہ کو ہماری برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا،امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ دسمبر 2020 میں امریکہ کو ساڑھے 42 کروڑ ڈالر برآمدات ہوئی ہیں،دسمبر 2019 میں امریکہ کو ہماری برآمدات ساڑھے 33 کروڑ ڈالر تھیں۔یہ پہلی دفعہ ہوا کہ امریکہ کو ہماری برآمدات 40 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال جولائی تا دسمبر عرصہ میں امریکہ کو برآمدات میں 18.4فیصد اضافہ ہوا،جولائی دسمبر عرصہ میں امریکہ کو برآمدات دو ارب 41 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوئی ،گذشتہ سال اس عرصہ میں امریکہ کو برآمدات دو ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ہماری برآمدات میں اضافہ ایکسپورٹرز کی بڑی کامیابی ہے ،امریکی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات کا شیئر بڑھانے پر ایکسپورٹرز مبارک باد کے مستحق ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…