اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومتی دعوے ،دعوئوں تک ہی محدود مہنگائی نے پاکستانیوں کی چیخیں نکال دیں

datetime 9  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.06 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا،ایک ہفتے میں چینی اوسط 6 روپے 6 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی،چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 90 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی

کی رپوٹ جاری کردی۔ ایک ہفتے میں چینی 6 روپے فی کلو جبکہ گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 8 روپے 44 پیسے مہنگا ہوگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق جنوری کے پہلے ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 144 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا، گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ 8 روپے 44 پیسے مہنگا ہوگیا، دال چنا ایک روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق دال مونگ 2 روپے 14 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ دال ماش کی قیمت میں 1 روپے 67 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے دال مسور ایک روپے 16 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔گزشتہ ہفتے میں لہسن 36 پیسے فی کلو مہنگا ہو گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 25 روپے 44 پیسے سستا ہوا۔ تھیلے کی اوسط قیمت 948 روپے 34 پیسے ہوگئی۔ایک ہفتے میں مرغی 21 روپے 30 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ ٹماٹر 6 روپے 58 پیسے فی کلو سستا ہوا، پیاز 2 روپے 3 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ انڈے 7 روپے 49 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔ آلو ایک روپے 13 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ گزشتہ ہفتے 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…