جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

بلین مارکیٹ میں بھی پورے سال بھونچال کی صورتحال سال 2020ء میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا بڑا اضافہ

datetime 3  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بلین مارکیٹ میں بھی پورے سال بھونچال کی صورتحال رہی، سونے کی قیمت میں اضافے نے سرمایہ کاروں کو تو فائدہ پہنچایا لیکن عام آدمی پریشان ہوگیا۔ 2020 کے آغاز پر 10 گرام سونا 75 ہزار 574 روپے کا تھا جو اب 21 ہزار 862 روپے اضافے سے 97 ہزار 436 روپے کا ہے۔ اسی طرح سونے کی فی تولہ قیمت 25 ہزار 500 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 650 روپے ہے۔

دوسری طرف سال2020کے دوران کورونا وائرس نے جہاں ملکی معیشت کو متاثر کیا وہیں شرح مبادلہ میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے غیریقینی صورتحال کا سامنا رہا۔سال کے دوران انٹربینک میں ڈالر5روپے14 پیسے مہنگا ہوا جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 25 ہزار روپے سے زائدکا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق جنوری 2019 میں امریکی کرنسی کی قیمت 154 روپے 87 پیسے تھی۔ انٹربینک میں یورو 173 روپے 64 پیسے اور برطانوی پانڈ 204 روپے 73 پیسے سے زیادہ نہ تھا لیکن ملکی و عالمی حالات، کورونا کی وبا اور امریکی کرنسی کی طلب میں اضافے نے قیمت بڑھادی۔جون میں ڈالر 168 روپے کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا، ساتھ ہی دیگر کرنسیز کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ تاہم حکومت کے اقدامات، ڈالر کی بے جا خریداری اور ذخیرہ کرنے پر پابندی جیسے اقدامات نے مارکیٹ میں ڈالر کی فراہمی بڑھادی۔ ساتھ ہی دوست ملکوں اور عالمی اداروں کی جانب سے ڈالر کے انخلا، ترسیلات، برآمدات میں اضافے اور درامدات میں کمی سے توازن ادائیگی میں بھی بہتری آئی۔سال 2020 کے اختتام پرڈالر کی قیمت 160 روپے 28 پیسے ہوگئی۔ یورو 196 روپے 47 پیسے اور پانڈ 216 روپے 97 پیسے کا ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…