ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

انڈوں کی قیمت میں اضافے کے بعد برائلر گوشت کی قیمت کو بھی پر لگ گئے

datetime 1  جنوری‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 9روپے کمی سے251روپے، زندہ برائلر مرغی6روپے کمی سے173روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت204روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔دوسری جانب ایگری فورم پاکستان کے صدر ابراہیم مغل کا کہنا ہے کہ انڈوں کی قیمت میں اضافہ بیڈگورنس ہے ،صوبائی حکومتوں نے قیمتوں کو مانیٹر نہیں کیا،

سراسر ان کی ناکامی اور نااہلی سے تاجروں کی چاندی ہوئی۔صدر ایگری فورم ابراہیم مغل کا کہنا تھا انڈوں کی قیمت نہیںبڑھنی چاہیے تھی کیونکہ نہ پیداوار کم ہوئی نہ اسے کورونا نے متاثر کیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کے دورنا ان کا کہنا تھا کہ وجہ صرف ایک ہے کہ صوبوں کے اندر بیٹھی افسر شاہی پر وزراء کا کنٹرول نہیں ہے اور چیک اینڈ بیلنس نظام فعال نہیں ہے، جس کا فائدہ پولٹری کاروبار والوں نے خوب اٹھایا ہے ۔ابراہیم مغل کہتے ہیں کہ سالانہ 3 ارب انڈوں کی پاکستان میں کھپت ہے اس سال اگرچہ کم استعمال ہوئے لیکن انڈے کے تاجر نے سپلائی روک کر مصنوعی قلت کو جواز بنا کر قیمتیں سو روپے سے دو سو روپے پہنچا دیں اور کروڑوں رپے اضافی کمائے۔ صدر ایگری فورم نے کہا کہ حکومت چاہے تو قیمت کم ہو سکتی ہے افسوس ہمارے ہاں سالانہ اوسطاً انڈے کھانے کی شرح 22 سے 25 انڈے ہے جو انتہائی کم ہے، قیمت بڑھنا غریب آدمی کے لیے عذاب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…