بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں غیر قانونی تجارت اور ٹیکس چوری کرکے کمایا گیا 150 ارب ڈالر زکا خطیر سرمایہ کہاں ہے؟شبر زیدی کا حیران کن انکشاف

datetime 1  جنوری‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاہے کہ دستاویزی کاروبار کرنا مشکل بنادیا گیا اور ایسے قوانین اور پالیسیاں تشکیل دی گئیں جس سے غیرمنظم کاروبار کو فروغ ملا جب کہ منظم اور قانونی کاروبار مشکل تر ہوتا گیا، پاکستان میں غیر قانونی تجارت اور ٹیکس چوری کرکے کمایا گیا 150 ارب ڈالر کا خطیر سرمایہ بیرون ملک اثاثوں کی شکل میں موجود ہے،

اس میں ملوث اشرافیہ تجارتی انجمنوں اور چیمبر آف کامرس میں سرکردہ پوزیشن پر ہے، ضیا الحق کے دور کے بعد ملک میں ٹیکس چور اور غیرقانونی تجارت کے ذریعے سرمایہ بنانے والی مافیا نے جنم لیا۔ایک خصوصی انٹرویومیں شبرزیدی نے کہا کہ پاکستانی کاروباری طبقہ جو غیرقانونی تجارت اور ٹیکس چوری کو کاروبار سمجھتا ہے وہ علاقائی تجارتی کی راہ میں بھی رکاوٹ ہے کیونکہ اس میں مسابقت کی صلاحیت نہیں، اگر بھارت کے ساتھ ہی تجارت بحال ہوجائے تو یہ کاروباری طبقہ فارغ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے سرمایہ باہر چھپانے والے افراد چیمبروں اور سمینارز میں پاکستان سے محبت، یک جہتی اور پاکستان کی بھلائی کی تقریریں کرتے ہیں جن کی شکلیں دیکھ کر مجھے غصہ آتا ہے کیونکہ میں انہیں جانتا ہوں اور ایسے تمام افراد کے نام اور ثبوت بھی مہیا کرسکتا ہوں۔سابق چیئرمین ایف بی آرنے کہاکہ پاکستان میں ٹیکس چوری اور غیر دستاویزی معیشت کا پیسہ سیاسی جماعتوں کی الیکشن مہم میں انویسٹ کیا جاتا ہے، ایک ایم این اے کی سیٹ پر 20 کروڑ روپے کا خرچہ آتا ہے جو جلسے جلوسوں پر خرچ ہوتا ہے، اس لحاظ سے 360 سیٹوں کا خرچہ کہاں سے آتا ہے؟ یہ تمام خرچ غیر دستاویزی معیشت سے پیسہ کمانے والے فنانسر الیکشن میں لگاتے ہیں اور بعد میں ریکوری کرتے ہیں۔شبر زیدی نے کہاکہ پاکستان سے سرمایہ باہر چھپانے والے جلد مشکلات کا شکار ہوں گے، اکثر کاروباری شخصیات نے مالٹا کی قومیت لی ہے اور سوئس بینکوں میں ان کے اثاثہ موجود ہیں، بیرون ملک اثاثوں پر ایک فیصد منافع بھی نہیں مل رہا جبکہ پاکستان میں اس سرمائے کو ڈکلیئر اور منتقل کرکے بہتر منافع حاصل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے پاکستان میں ٹیکسوں کی بلند شرح کو بھی ٹیکس چوری غیر دستاویزی کاروبار کی ایک وجہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں سگریٹ پر 74 فیصد ٹیکس عائد ہے جس کی وجہ سے سگریٹ کی غیر قانونی تجارت بڑھ رہی ہے اور 30 فیصد سگریٹ غیر قانونی طور پر فروخت کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سگریٹ کی غیرقانونی فروخت قومی خزانے کو ٹیکس چوری سے پہنچنے والے سب سے زیادہ نقصان کا سبب ہے، اس کے علاوہ چینی، بیٹری، الیکٹرانک مصنوعات، موٹر سائیکلیں، سائیکلیں، سیمنٹ، کنزیومر مصنوعات، پیک مسالہ جات وہ اشیا ہیں جن کا غیر قانونی تجارت میں حصہ سب سے زیادہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…