بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جنوری سے پی آئی اے کے اہم شعبے اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں

datetime 21  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پی آئی اے انتظامیہ نے ایئر لائن کی تنظیم نو کا پلان ترتیب دے دیا،جنوری سے جون 2021کے درمیان قومی ایئرلائن کے تمام اہم شعبہ جات کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیا جائے گا۔2021 تک قومی ایئر لائن ہیڈ آفس کی اسلام آباد منتقلی سمیت دیگر معاملات پر مبنی ری اسٹرکچرنگ پلان کے تحت اہم اقدامات ہوں گے، پی آئی اے پلان کے مطابق

ہیومن ریسورس کے سالانہ اخراجات کو کنٹرول کیا جائے گا جبکہ تنظیم نوپلان میں فی طیارہ ملازمین کی تعداد 500 سے گھٹا کر 250 کی جائے گی، موجودہ صورتحال میں پی آئی اے کے 29 طیاروں کے فضائی بیڑے میں 14500 ملازمین ہیں اور ایئر لائن ہیومن ریسورس کے ماہانہ 2ارب6 کروڑ اور سالانہ 24ارب8کروڑ اخراجات برداشت کر رہی ہے۔29 طیاروں کے فلیٹ میں ملازمین کی تعداد 14500 ہے جسے کم کیا جائے گا، نئے ری اسٹرکچرنگ پلان میں 3500 ملازمین کو دسمبر 2020 میں رضا کارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم سے فارغ کیا جائے گا، جبری ریٹائرمنٹ اسکیم میں کارکردگی محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی اور انکوائری میں ملوث ملازمین کی برخاستگی ماہ جنوری 2021 میں مکمل کی جائے گی، محکمانہ تحقیقات، قانونی معاملات میں ملوث اور نیب میں مطلوب و ملوث ملازمین کا فیصلہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔نان کور شعبہ جات کو مارچ 2021 میں الگ کیا جائے گا،رضا کارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم میں ملازمین کو بھاری مالی فائدہ ہوگا،پلان کے مطابق جبری ریٹائرمنٹ والے ملازمین رضاکارانہ اسکیم کے پیکیج سے مستفید نہیں ہو سکیں گے، جبری ریٹائر ہونے والے ملازمین کی ادائیگی کا پیکیج مختلف ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…