ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

سونے کی فی تولہ قیمت مزید750روپے کے اضافہ

datetime 16  دسمبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید750روپے کے اضافے سے ایک لاکھ11ہزار750روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت50ڈالرکے اضافے سے 1864ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی سطح پر سونے کی قیمت1لاکھ 11ہزار750روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 95ہزار808روپے ہوگئی

جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50روپے کے اضافے سے1250 روپے ہوگئی۔دوسری جانب مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کوامریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری دیکھنے میں آئی اور انٹر بینک میں ڈالر 24پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20پیسے سستا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید24پیسے کی کمی سے160.50روپے سے گھٹ کر160.26روپے اور قیمت فروخت39پیسے کی کمی سے160.70روپے سے گھٹ کر160.31روپے ہو گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے160.40روپے سے گھٹ کر160.20روپے اور قیمت فروخت160.70روپے سے گھٹ کر160.50روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 30پیسے کے اضافے سے193.60روپے سے بڑھ کر193,90روپے اور قیمت فروخت195.60روپے سے گھٹ کر195روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید2روپے کے اضافے سے 212.50روپے سے بڑھ کر214.50روپے اور قیمت فروخت214.50روپے سے بڑھ کر216روپے ہوگئی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…