منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ایک ہفتے کے دوران سرمایہ کار مالا مال ہو گئے

datetime 12  دسمبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے باعث حصص کی مالیت 45 ارب 61 کروڑ 46 لاکھ 5 ہزار568 روپے بڑھ گئی۔مہنگائی کی شرح میں کمی، سمندرپار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد میں تسلسل سے اضافے اور ملک کے

اقتصادی افق پر مثبت اطلاعات سے گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار رہی، جس سے انڈیکس کی 42400 پوائنٹس کی سطح بھی عبور ہوگئی، کاروباری ہفتے میں غیر یقینی صورتحال سے بعض سیشنز میں مندی بھی ہوئی۔11 دسمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کے کیسز سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہوا۔ سیاسی افق پر کشیدگی سے بھی سرمایہ کاروں نے حصص کی آف لوڈنگ کی۔ برآمدی آرڈرز موصول ہونے سے ٹیکسٹائل سیکٹر کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں نے مارکیٹ کی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب کیے۔ہفتہ وار کاروبار کے ابتدائی 2 سیشنز میں مندی اور اختتامی 3 سیشنز میں تیزی ہوئی۔ مجموعی طور پر تیزی کے باعث حصص کی مالیت 45 ارب 61 کروڑ 46 لاکھ 5 ہزار568 روپے بڑھ گئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 77 کھرب 75ارب 18 کروڑ 31 لاکھ 78 ہزار 463 روپے ہوگیا۔ہفتہ وار کاروبار میں 100 انڈیکس 263.40 پوائنٹس بڑھ کر 42470.40 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کیایس ای 30 انڈیکس 47.65 پوائنٹس بڑھ کر 17730.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایم آئی 30 انڈیکس 722.02 پوائنٹس بڑھ کر 69018.63 پوائنٹس پر بند ہوا اور کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس 192.85 پوائنٹس بڑھ کر 21023.44 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…