پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

ڈالر اور یورو کی قیمت اضافہ برطانوی پائونڈ کی قیمت گر گئی 

datetime 8  دسمبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)انٹر بینک میں پیر کوامریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کا اضافہ ہوگیا جب کہ یورو کی قدر بھی ایک روپے بڑھ گئی تاہم برطانوی پاونڈٖ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز سوموار کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید160.20روپے سے

بڑھ کر160.25روپے اورقیمت فروخت160.25روپے سے بڑھ کر160.45روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے160روپے سے بڑھ کر160.10روپے اور قیمت فروخت160.30روپے سے بڑھ کر160.40روپے ہوگئی۔دیگرکرنسیوں میں یورو کی قدر میں 1روپے کی کمی ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید191.50روپے سے بڑھ کر192.50روپے اور قیمت فروخت193.50روپے سے بڑھ کر194.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید212.50روپے سے گھٹ کر211روپے اورقیمت فروخت214.50روپے سے گھٹ کر213روپے ہوگئی۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کارمنافع بخش کمپنیوں کے شیئرزکی خریداری میں دلچسپی دیکھنے میں آئی جس کے باعث تیزی رہی اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس42321پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی پہنچ گیاتاہم بعد ازاں ملک میں سیاسی لحاظ سے غیر یقینی صورتحال کے باعث حصص فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا جس کی وجہ سے مندی چھاگئی جو آخر تک برقرار رہی اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس91.69پوائنٹس کی کمی سے 42115.31پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس56.62 پوائنٹس کی کمی سے 17625.88پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس66.93 پوائنٹس کی کمی سے29482.48 پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر399کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے154کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،219میں کمی اور 26کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت77کھرب29ارب56کروڑ86لاکھ روپے سے گھٹ کر77کھرب15ارب94کروڑ75لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے اعتبار سے نمایاں کمپنیوں میں نیسلے پاکستان164.95روپے کے اضافے سے6750روپے اورنیشنل ریفائنری17.33روپے کے اضافے سے248.43روپے ہوگئی جب کہ سیپ ہائر فائبر60روپے کی کمی سے965روپے اورفلپ موریس39.99روپے کی کمی سے1410روپے ہوگئی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…