بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

4 ماہ سے تنخواہوں اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی  میٹروبس ملازمین نے دوبارہ ہڑتال کردی

datetime 7  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی  ( آن لائن )راولپنڈی اسلام آباد میں میٹروبس ملازمین نے دوبارہ ہڑتال کردی۔ملازمین کا کہنا ہے کہ میٹرو انتظامیہ نے سابقہ احتجاج کے نتیجے میں کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔ ملازمین نے تمام اسٹیشنز پر ٹکٹنگ بوتھ بند کردیے جس کے نتیجے میں مسافروں کو

شدید پریشانی کا سامنا ہے۔میٹرو بس ٹکٹنگ ملازمین نے تنخواہیں اور کورونا فنڈز نہ ملنے پر گذشتہ ماہ ہڑتال کرکے میٹرو ٹریک پر 2 روز تک دھرنا دیا تھا جس پر میٹروبس انتظامیہ نے تمام واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور ملازمین نے اختجاج ختم کرکے میٹروبس سروس بحال کردی تھی۔ملازمین نے اب دوبارہ ہڑتال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرو بس انتظامیہ نے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا، ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہیں اور دیگر واجبات ادا نہیں کیے، جس پر ملازمین نے دوبارہ احتجاج شروع کردیا ہے، پہلے مرحلے میں ٹکٹنگ بوتھ بند کیا ہے اگلے مرحلے میں میٹروبس سروس مکمل بند کردیں گے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…