ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

سٹیٹ بینک نے آن لائن کاروبار کرنے والوں پر عائد بڑی شرط ختم کردی

datetime 3  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)اسٹیٹ بینک نے آن لائن کاروبار کرنے والے چھوٹے ایکسپورٹرز کے لیے فارم ای کی شرط ختم کردی جس کے نتیجے میں ای کامرس کے ذریعے مصنوعات باہر بھیجنے میں درپیش رکاوٹ ختم ہوجائے گی۔

اسٹیٹ بینک نے بزنس ٹو کنزیومر ای کامرس برآمدات میں سہولت دینے کے لیے ایک ضوابطی فریم ورک جاری کیا ہے۔ نئے فریم ورک کے تحت ایکسپورٹ (ای)فارم کی لازمی شرط ختم کردی گئی ہے اور اب ایکسپورٹرز ای فارم کی شرط کے بغیر ایک کھیپ میں 5000 ڈالر تک کی اشیا ء برآمد کرسکتا ہے۔یہ اقدام کم حجم کی برآمدات کو براہ راست صارفین تک پہنچانے میں مدد دے گا۔ اس سے چھوٹے تاجروں اور برآمد کنندگان کو بھی مدد ملے گی جو عام طور پر کم مقدار میں مختلف اشیا ء برآمد کرتے ہیں اور ان کے لیے ای فارم کی تفصیلی شرائط کو پورا کرنا مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ یہ فارم بھاری مقدار کی برآمدات کے لیے بنایا گیا ہے۔حال ہی میں خصوصاً کنزیومر مارکیٹ میں عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے رجحانات میں یہ اہم تبدیلی دیکھی گئی ہے کہ نئی ٹیکنالوجیز کی وجہ سے روایتی بازاروں کی جگہ ای کامرس نے لے لی ہے۔ کووڈ 19 کی عالمی وبا ء کے باعث عالمی لاک ڈان میں خاص طور پر اس رجحان میں تیزی دیکھی گئی۔ان رجحانات

کے پیش نظر اسٹیٹ بینک نے پاکستان سے بی ٹو سی (بزنس ٹو کنزیومر)سرحد پار برآمدات بشمول چھوٹے تاجروں اور برآمدکنندگان کی جانب سے ہونے والی برآمدات پر توجہ مرکوز کی۔ اس کا مقصد مسابقت کو بہتر بنانا اور ای کامرس پالیسی کے ترقیاتی مرحلے کے دوران عالمی مارکیٹ کے ساتھ پاکستانی کاروباری اداروں کی ڈجیٹل کنکٹی وٹی کو بڑھانا تھا۔نیا ریگولیٹری فریم ورک ای کامرس ایکسپورٹرز بشمول چھوٹے کاروباری افراد کے پرزور مطالبے کو پورا کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی جانب سے ای کامرس برآمدات کے اعتراف اور اسے نمو دینے کے لیے ضروری محرک بھی فراہم کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…