کراچی(این این آئی) پاکستان میں شروع ہونے والی سیالکوٹ بزنس کمیٹی کی نئی ایئرلائن ایئر سیال کا طیارہ اتوارکو امریکا سے کراچی پہنچ گیا۔پاکستان میں شروع ہونے والی نئی فضائی کمپنی سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کی ہے، جس نے یہ طیارہ
امریکا سے منگوایا ہے۔ طیارے نے اتوارکو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ذرائع کے مطابق ایئرلائن کے دو مزید طیارے اگلے ہفتے پاکستان پہنچیں گے۔ کراچی ایئرپورٹ پر فضائی کمپنی کی انتظامیہ نے طیارہ وصول کیا۔ ایئر لائن کے وائس چیئرمین عمر میر نے اس ضمن میں بتایاکہ ایئر لائن کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جب کہ ایئر لائن دسمبر میں آپریشن کا آغاز کرے گی۔ایئر لائن تین ایئر بس 320 پر محیط فلیٹ سے فلائٹس آپریشن شروع کرے گی۔ انتظامیہ سال نو کے موقعے پر ڈومیسٹک فلائٹس آپریشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔پہلے مرحلے میں 5 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور کے درمیان فلائٹس چلائی جائیں گی۔