منگل‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2026 

مارکیٹ بند ہونے سے پہلے ڈالر کا ریٹ مزید نیچے گر گیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )مارکیٹ بند ہونے سے پہلے امریکی کرنسی کی قیمت مزید نیچے آگئی ، سٹیٹ بینک کے ٹوئٹر پر جاری اعدادوشمار کے مطابق آج مارکیٹ بند

ہونے سے پہلے ڈالر کا ریٹ 159.28روپے کی سطح پر آگیا ،جبکہ گزشتہ روز ڈالر 160.09روپے پر بند ہوا تھا، آج صبح جب مارکیٹ کا آغاز ہوا تو ابتدا میں ڈالر کی قیمت میں 14پیسے کمی آئی ، مارکیٹ بند ہونے کے بعد آج کی تاریخ میں ڈالر کی قیمت میں 81پیسے کی کمی آچکی ہے ۔دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2350روپے کی بڑی کمی کے بعد ایک لاکھ 10ہزار500روپے کی سطح پر آگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 51ڈالر کی نمایاں کمی سے1815ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2350روپے کی کمی سے1لاکھ 10ہزار500روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 2015روپے کی کمی سے94ہزار736روپے ہوگئی ۔چاندی کی فی تولہ قیمت 30روپے کی کمی سے1180روپے ہوگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…