ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

گزشتہ ہفتے ڈالر ، برطانوی پائونڈاور یورو کی قیمتیں بڑھ گئیں امریکی ڈالر 3ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، بڑا اضافہ

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020
ڈالر ریٹ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ ہفتے ڈالر کی چڑھتی قیمت نے پاکستانی روپے کی قدرو قیمت کو کاری ضرب لگائی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ڈالر کی قیمت تنزلی کے بعدایک بار پھر تیزی کیساتھ بڑھنا شروع ہو چکی ہے جس کی بڑی وجہ مالیت کی ادائیگیوں اوردرآمدی شعبوں کی طلب بڑھنے سے گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت رک گئی تھی ۔

زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار رہا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 3 ہفتوں کی بلند ترین سطح پہنچ گئی ہے ۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں انٹر بینک میں 160جبکہ کے اوپن مارکیٹ میں 161ہو گئی ہے ۔ ماہرین کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ کرونا ویکسینز کے کامیاب تجربوں اور عالمی مارکیٹ میںکاروباری سرگرمیوں میں بحالی کا اشارہ ملنے کے بعد ڈالر کی مانگ میں اضافہ دیکھنے کو آرہا ہے ۔ حکومت کی جانب سے کوویڈ ادویات کی درآمدات کو امپورٹ ڈیوٹی فری کرنے کے اعلان سے مستقبل میں ڈالر کی قدر بڑھنے کی افواہیں بھی زیرگردش رہیں۔گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر ، برطانوی پائونڈ ، یورو کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے ۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر 2.56 روپے بڑھ کر 160روپے 72پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر2اعشاریہ 90پیسے کے اضافے سے161 روپے پر بند ہوئی۔انٹربینک مارکیٹ میں یوروکرنسی کی قدر بڑھ کر 190.79 روپے پرآگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یوروکرنسی کی قدر 6 روپے بڑھ کر 191 روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں برطانوی پاونڈ کی قدر5.11 روپے بڑھ کر 213.21 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 6 روپے بڑھ کر 213 روپے تک پہنچ گئی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…