جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی) دارالحکومت مظفرآباد میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا،پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والی سرکاری لسٹ دن 12سے 2بجے کے درمیان دکانداروں کو تقسیم کی جانے لگی ،اشیاء کی قیمت میں تین سو فیصد اضافہ،پرائس کنٹرول کمیٹی اپنے

دفاتروں سے باہر نکلنا گوارہ نہیں کرتی،عوام کا شدید احتجاج۔تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد سمیت چہلہ بانڈی ریاست کا مہنگا ترین شہر ثابت ہوگیا جہاں پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نرخ نامے صبح 8بجے دکانداروں کو دینے کے بجائے دن 12سے 2بجے دیے جاتے ہیں جس سے قبل دکاندار گاہکوں کی چمڑی ادھیڑ کر اونے پونے داموں فروخت کردیتے ہیں جبکہ اس وقت چہلہ بانڈی میر صمدانی ،نثار کیمپ میں ٹماٹر 2سو روپے کلو،پیاز 100روپے کلو،اور دیگر اشیاء کے اندر 3سو فیصد اضافے کے ساتھ فروخت ہورہی ہیں،چہلہ بانڈی وہ واحد علاقہ ہے جہاں پر نہ تو پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے کوئی ٹیم قیمتوں کے بارے میں چھان بین کرتی ہے اور نہ ہی بلدیہ کی جانب سے کوئی ٹیم اس جانب آئی ہے ،دکانداروں نے فائدہ اٹھاکر مہنگے داموں فروخت کرنے کی ٹھان لی ہے ،عوام کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی جو ماہوار لاکھوں روپے تنخواہ لے رہی ہے خداراوہ اپنی تنخواہ کو حلال کرکے عام عوام کو ریلیف دینے کیلئے سرکاری نرخ ناموں پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کی ہدایت جاری کرے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…